ETV Bharat / state

مرادآباد: مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام - مرادآباد ایس پی دفتر پہنچ کر ایک درخواست دے کر مانگ کی ہے

اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں قاسم نام کے ایک شخص نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس کے مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کو لےکر پولیس سے شکایت کی ہے اور انصاف دلانے کی درخواست کی ہے۔

accused of forcibly occupying a house in moradabad uttar pradesh
مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 3:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں تھانہ سول لائن علاقہ کے افغان پور میں رہنے والے قاسم نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مرادآباد ایس پی دفتر پہنچ کر ایک درخواست دے کر مانگ کی ہے کہ ان کے مکان پر مقصود عرف بھورا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور اس کو مکان سے باہر کر دیا ہے۔ لہذا معاملے کی جانچ پڑتال کر انصاف دلایا جائے۔

مکان پر زبردستی قبضہ کرنے کا الزام

قاسم کا الزام ہے کہ مقصود عرف بھورا نے اس کا مکان تقریبا آٹھ لاکھ روپے میں بیچا تھا۔ جس میں سے مقصود عرف بھورا نے مجھے تین لاکھ روپے دیے تھے اور باقی پانچ لاکھ روپے نہیں دیا۔

بھورا نے لاک ڈاون کے دوران پولس سے مل کر دفعہ 151 کے تحت مجھے جیل بھیج دیا اور میرے بچے جب اپنے نانا نانی کے گھر اتراکھنڈ کے کاشی پور گئے تھے، اسی دوران میرے مکان پر مقصود عرف بھورا نے قبضہ کر لیا۔

اس معاملے میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے مقصود عرف بھورا سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ مکان پانچ لاکھ روپے میں خریدا تھا جس کی ادائیگی کر دی گئی تھی اور جس سے یہ مکان خریدا تھا وہ خالی نہیں کر رہے تھے، جس کے چلتے میں نے مکان پر قبضہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.