ETV Bharat / state

لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار - Attack on girl for not sitting on auto

پولیس کے مطابق ملزم نے اس کے آٹو پر نہیں بیٹھنے کی وجہ سے لڑکی پر حملہ کر دیا۔ لڑکی پہلے اپنی سہیلی کے ساتھ ملزم کے آٹو سے ڈیوٹی جاتی تھی، لیکن ملزم کی نشہ خوری کی لت کی وجہ سے اس کے آٹو سے ڈیوٹی پر جانا بند کردیا۔

Young man arrested for attacking girl with knife
لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Jan 2, 2021, 6:50 PM IST

نوئیڈا کی پولیس نے فیز 2 تھانہ حلقے کے نیا گاؤں کے قریب ایک نوجوان لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم شیو ناتھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے کینٹ آر او چوراہے سے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

لڑکی پر چاقو سے حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والے چاقو کو بھی ملزم کی نشاندہی پر ہینڈن پستہ کے پاس گرین بیلٹ سے برآمد کرلیا گیا ہے۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں سے بعد میں اسے دہلی ریفر کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کا ملزم کے آٹو پر نہیں بیٹھنا اس حملہ کی وجہ تھی۔ لڑکی پہلے اپنی سہیلی کے ساتھ ملزم کے آٹو سے ڈیوٹی پر جاتی تھی۔

لیکن جب لڑکی کو ملزم کے نشہ کا عادی ہونے کی اطلاع ملی تو اس نے اس کے آٹو سے ڈیوٹی جانا بند کردیا۔ جس کی وجہ سے ملزم لڑکی سے ناراض ہوگیا اور اس حملے کو انجام دیا۔

بہار کی رہنے والی 20 سالہ لڑکی سیکٹر 63 میں واقع فیکٹری میں کام کے لئے صبح روانہ ہوئی تو نوجوان شیو ناتھ آٹو رکشہ میں آیا اور خاتون کے گلے پر چاقو سے حملہ کر کے فرار ہوگیا۔

لڑکی کو تشویشناک حالت میں علاج کے لئے نوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ لیکن لڑکی کی حالت نازک ہونے کے بعد اسے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

نابالغ کرتب باز آٹورکشا ڈرائیور گرفتار

ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.