پولیس سپرنٹنڈنٹ (دیہی) ڈاکٹرسنسار سنگھ نے اتوار كو یہاں یہ اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ 'یہاں ہفتہ کی رات شادی تھی۔ علاقے کے گاؤں اٹگا چاندپور سے برأت آئی تھی۔ تقریب کے دوران جوڑے پہنانے کی رسومات ہو رہی تھیں۔ اسی دوران ریحان نامی نوجوان نے خوشی میں فائرنگ کی۔ بندوق سے نکلی گولی چھت پر کھڑے رفیق احمد کے 20 سالہ بیٹے حافظ سلیم کو جا لگی۔ سنگین حالت میں ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی سلیم نے دم توڑ دیا۔'
اہل خانہ کا الزام ہے کہ 'سلیم گھر پر اپنی پڑھائی کررہا تھا۔ ریحان اسے گھر سے بلا کر لے گیا اوراسے گولی مار دی۔
اس سلسلے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔
پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔