لکھنو شہر قاضی مولانا خالد رشید فرنگی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کچھ لوگوں نے اندور میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف پتھر بازی کی، اس کے علاوہ مظفرنگر میں تبلیغی جماعت کے لوگوں جو کورنٹائن ہیں۔
انہوں نے ڈاکٹرز اور نرس کے ساتھ جو بدتمیزی کی ہے، ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسے کسی بھی لوگوں کے ساتھ نہیں کھڑے ہیں اور کسی کو بھی ایسے بد مزاج لوگوں کے ساتھ کھڑے بھی نہیں ہونا چاہیے۔
مولانا خالد رشید فرنگی نے کہا کہ پولیس کو چاہیے کہ ایسے لوگوں پر سخت قانونی کاروائی یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور صفائی ملازمین اپنی جان خطرے میں ڈال کر ہمارے اور آپ کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ ہمیں ان کا شکریہ ادا کہنا چاہیے نہ کہ ہمیں ان کی نافرمانی کرنی چاہیے۔
شہر قاضی نے کہا کہ قرآن میں اللہ تعالی فرماتا ہے کہ جس نے ایک انسان کی زندگی بچالی، گویا اس نے پورے انسانیت کو بچا لیا۔
اندور میں جس طرح سے کچھ لوگوں نے میڈیکل اسٹاف ڈاکٹر پر پتھر بازی کی اور مظفر نگر میں تبلیغی جماعت کے لوگوں نے جو برتاؤ ڈاکٹر نرس اور صفائی ملازمین کے ساتھ کیا، اس کی ہر جانب مذمت ہو رہی ہے۔یہاں تک کہ دوسرے لوگوں کو مسلمان اور اسلام پر انگلی اٹھانے کا پورا پورا موقع مل رہا ہے۔