ETV Bharat / state

Abdullah Azam Khan on BJP پولیس کہتی ہے یا تو بی جے پی میں شامل ہو جاؤ یا پھر تھانے آجاؤ، عبداللہ اعظم - رامپور پولیس پر بھی عبداللہ اعظم کا نشانہ

اعظم خان کے ایم ایل اے فرزند عبداللہ اعظم خان نے پولیس پر دھمکانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس ایس پی کارکنوں سے کہہ رہی ہے کہ یا تو بی جے پی میں شامل ہو جائیں یا پھر تھانے آجائیں۔ Abdullah Azam Khan statement on rampur police

عبداللہ اعظم خان
عبداللہ اعظم خان
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 10:04 AM IST

رامپور: سماجوادی پارٹی کے قد آور رہنما اعظم خان کے فرزند اور رکن اسمبلی عبداللہ اعظم خان نے ایس پی رہنماؤں کے بی جے پی میں شامل ہونے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ ہفتے کی رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ اعظم نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس واشنگ مشین ہے جو تمام داغ دھو دیتی ہے۔ کل تک جو لوگ سماج وادی پارٹی میں اعظم خان کے قریب تھے، جنہیں بی جے پی کے رہنما مجرم غنڈے کہتے تھے، آج وہی لوگ بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ کمشنر انجنیا کمار سنگھ کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ ایک سرکل میں ایک افسر ہے جس نے 6 الیکشن کرائے ہیں۔ Abdullah Azam Khan statement on rampur police

عبداللہ اعظم خان

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم خان کے فرزند عبداللہ اعظم خان نے کہا کہ وہ کسی کو نہیں بتا سکتے کہ کون گیا اور کون نہیں گیا۔ بہت سے لوگوں کی مجبوریاں ہوتی ہیں۔ ان کے اپنے مسائل اور مقدمے ہوتے ہیں۔ بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس واشنگ مشین ہے، جو لوگوں کے داغ دھو دیتی ہے۔ ہمارے پاس وہ واشنگ مشین نہیں ہے، جو لوگوں کے داغ دھو سکے۔ جو لوگ کل تک سماج وادی پارٹی میں تھے، بی جے پی کے رہنما انہیں مجرم غنڈے کہتے تھے۔ آج وہ لوگ ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں، تو وہ صاف ہو گئے ہیں۔

ضمنی انتخاب پر عبداللہ اعظم نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جس طرح الیکشن کمیشن کا تصور کیا ہے، اگر اس طرز کا الیکشن کمیشن ہوتا تو شاید عاصم راجہ لوک سبھا کا ضمنی انتخاب دو لاکھ ووٹوں سے جیت جاتے۔ انہوں نے کہا کہ آج تھانہ گنج، تھانہ کوتوالی، تھانہ سول لائنز کے افسران کا کال ریکارڈ چیک کریں۔ پولیس لوگوں کو بلا رہی ہے اور ان سے کہہ رہی ہے کہ یا تو بی جے پی میں شامل ہو جائیں یا پھر پولیس اسٹیشن آ جائیں، ایک جگہ شامل ہو جائیں۔ کمشنر انجنیا کمار سنگھ کا نام لیے بغیر عبداللہ اعظم نے کہا کہ ڈویژن میں ایک ایسا افسر ہے جس نے یہاں 6 انتخابات کرائے ہیں۔ ہر سطح پر اس کی شکایت کی گئی ہے، لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Azam Khan On By Elections رامپور میں رائے دہندگان کو خائف کیا جارہا ہے، ضمنی الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، اعظم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.