ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی نے آئین کے معمار بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر 'یوم دفاع دستور' کے طور پر منایا۔ Ambedkar Jayanti in Noida. یوم دفاع دستور کے پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے ضلع انچارج اوم ویر یادو مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت سابق ضلع صدر بھوپیندر جدون نے کی۔ دوسری جانب نوئیڈا کے برولہ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ AAP Celebrated the Birthday of Bhimrao Ambedkar in Noida
- یہ بھی پڑھیں: Dr. Bhim Rao Ambedkar's Birthday: کانگریس نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا
اوم ویر یادو نے کہا کہ 'بابا صاحب امبیڈکر نے سماج کے پسماندہ عوام اور خواتین کو سماج میں برابری کی زندگی گزارنے کا حق دیا، سابق ضلع صدر بھوپیندر جدون نے کہا کہ 'بابا صاحب جدید دور کے سچے محب وطن تھے، ان کے نظریات پر عمل کرکے ہی قوم کی تعمیر کی جاسکتی ہے کیونکہ بابا یکساں تعلیم کے حق میں تھے۔ ان کا ماننا تھا کہ تعلیم ایک ایسی چیز ہے جو قوم کو آگے لے جانے کا کام کرتی ہے۔' اس موقع پر پنکج اوانہ، نوئیڈا اسمبلی کی سابق امیدوار سنجے چیچی، اے کے سنگھ، دلدار انصاری، نتن پرجاپتی، منا گپتا، ڈاکٹر بی پی سنگھ، پرشورام چودھری، نلنی ملہوترا، سندھیا تیواری، راجیو کمار، مادھو مشرا، سابق امیدوار ثقلین اور دیگر موجود تھے۔