ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 131ویں یوم پیدائش کی تقریب کا انعقاد ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ عام آدمی پارٹی رامپور کے ضلعی دفتر پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے عآپ رہنما فیصل لالا نے کہا کہ 'بابا صاحب وہ شخصیت تھے جنہوں نے ہمارے ملک بھارت کو سب سے بہترین آئین مرتب کرکے ملک کو سنہری راہ دکھائی اور ہر بھارتی کو مساوات کا حق دلایا۔ AAP celebrate Bhim Rao Ambedkar's birthday in Rampur
- یہ بھی پڑھیں: Dr. Bhim Rao Ambedkar's Birthday: کانگریس نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا
فیصل لالا نے کہا کہ 'آج بھارت کی بدنصیبی یہ ہے کہ آئینی کرسیوں پر بیٹھے لوگوں نے آئین کا مزاق بنا رکھا ہے۔ بی جے پی بابا صاحب کے آئین کی دھجیاں اڑا کر مذہب اور پہناوا دیکھ کر لوگوں پر کارروائی کر رہی ہے۔' فیصل لالا نے دہلی کی کیجریوال حکومت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر بھارت میں آزاد بھارت کے بعد کسی حکومت نے بابا صاحب کے آئین کے مطابق چل کر سرکار چلائی ہے تو وہ صرف دہلی میں عام آدمی پارٹی نے چلائی ہے اور اب پنجاب میں چل رہی ہے۔ سب کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے جس کے لیے اروند کیجریوال نے معیاری اسکول بناکر دیے ہیں۔ AAP Leader Faisal Lala on BJP