اس ضمن میں عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر کووڈ 19 کی چانچ کا کام کافی سست رفتار سے جاری ہے۔
اس سلسلے میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے مئو ضلع میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ کمیٹیاں کورونا وائرس کی ابتدائی جانچ دیہی علاقوں میں کیمپ لگا کر کر رہی ہیں۔
کیمپ میں مقامی باشندے تھرمل اسکینر اور پلس آکسی میٹر سے ٹسٹ کرا رہے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے ذمہ داروں کے مطابق دہلی میں ایسے کیمپ پہلے سے ہی منعقد کئے جارہے ہیں۔
ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب اترپردیس میں بھی یہ مہم شروع کی گئی ہے۔
کیمپ میں اپنی جانچ کرانے آنے والے کافی مطمئین ہیں۔
ہسپتالوں میں جانچ کرانے سے پرہیز کرنے والوں کا کہنا ہے کہ سرکاری کورنٹائن سنٹرز کی حالت کافی خراب ہے۔
یہاں کیمپ میں جانچ کرانے پر کسی خدشہ کی صورت میں خود کو ہوم کورنٹائن کر سکتے ہیں۔
مئو ضلع کے قاری ساتھ گاؤں پنچایت میں منعقد کیمپ کے دوران کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے اپنی اسکیننگ کرائی۔
عام آدمی پارٹی کے کیمپ میں اسکیننگ کرانے والوں کی فہرست تیار کی جارہی ہے۔
یہ فہرست جانچ مکمل ہونے کے بعد محکمہ صحت کو سپرد کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے:اترپردیش: کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ
اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد سے امید کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد کی کووڈ 19 جانچ مکمّل کی جا سکے گی۔