ETV Bharat / state

مرادآباد کلکٹریٹ کے روبرو عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ - صائمہ ضلع صدر

ریاست اتر پردیش میں خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرادآباد کلکٹریٹ کے روبرو عام آدمی پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

Aam Aadmi Party protest in front of Muradabad Collectorate
مرادآباد کلکٹریٹ کے روبرو عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 5:00 PM IST

مرادآباد کلکٹر دفتر کے باہر عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی ایم کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم روانہ کیا گیا۔

عام آدمی پارٹی کی جانب سے صدر جمہوریہ کو روانہ کئے گئے میمورنڈم میں اترپردیش میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ہورہے جنسی زیادتی و قتل کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایسے واقعات کو روکنے میں ناکامی پر یوگی حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

میمورنڈم میں بتایا گیا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال ابتر حالت میں ہے اور مجرمین کو قانون کا خوف نہیں ہے۔ آئے دن خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے واقعات رونما ہورہے ہیں جبکہ یوگی حکومت ایسے واقعات کو روکنے میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے۔ میمورنڈم میں یوگی حکومت پر مجرمین کو پناہ دینے کا بھی الزام عائد کیا گیا اور بتایا گیا کہ جنسی زیادتی کی شکار خواتین انصاف نہ ملنے کی وجہ سے متعدد خواتین نے خودکشی کرلی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.