اترپردیش میں ضلع رامپور کے کیمری قصبہ میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف کاندھوں پر سلینڈر لیکر احتجاجی مظاہرہ کیا،اس دوران پارٹی کارکنان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرے بھی بلند کئے۔
AAP protests against fuel price hike in Rampur
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج رامپور کے کیمری قصبہ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکز کی مودی حکومت کے خلاف گیس سلینڈر کاندھوں پر رکھ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس دوران ضلع انتظامیہ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ارسال کیا گیا،ضلع انتظامیہ کی جانب سے نگر پالیکا کے افسر نے موقع پر پہنچ کر میمورنڈم لیا
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں چل رہی بی جے پی کی حکومت نے گزشتہ دنوں کھانے پینے سمیت دیگر ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی لگاکر آٹا، دال، دودھ سمیت دیگر غذائی اجناس کے قیمتیں بڑھانے کا کام کیا ہے،عام آدمی پارٹی کے ضلع انچارج فیصل لالہ نے مہنگائی کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے ہی کمر توڑ مہنگائی کی مار برداشت کر رہی عوام کو حکومت کے اس عوام مخالف فیصلہ نے ہلا کر رکھ دیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیزل، پیٹرول اور رسوئی گیس سلینڈر کی بڑھی ہوئی قیمتوں سے پریشان عوام کو سرسوں کا تیل 250 روپے لیٹر تک کھانے پر مجبور کیا گیاہے، اور اب بچوں کے دودھ پر بھی جی ایس ٹی لگا دی گئی ہے۔
انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا حکومت غریبوں،مزدوروں،کسانوں،چھوٹے کاروباریوں کے لئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواب ملے گا نہیں، بلکہ حکومت سرمایا داروں کے لئے کام کرتی نظر آ رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس یعنی سرمایا داروں پر لگنے والے ٹیکس کو کم کرکے 30 فیصد سے 22 فیصد کر دیا۔جس کی وجہ سے ایک لاکھ 45 ہزار کروڑ کا نقصان ملک کو اٹھانا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:عآپ کا پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج
اس دوران فیصل لالا نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کو روکنے کے لئے کوئی مضبوط قدم حکومت کی جانب سے نہیں اٹھایا گیا تو اس سے بھی بڑی سطح پر آئندہ بھی تحریک چلائی جائے گی۔