ETV Bharat / state

نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کی ممبرشپ مہم - urdu news

یوپی جوڑو مہم کے تحت گوتم بودھ نگر کے دیگر حلقو میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ممبرشپ مہم چلائی گئی۔ اس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔

نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کا ممبرشپ مہم
نوئیڈا میں عام آدمی پارٹی کا ممبرشپ مہم
author img

By

Published : Jul 19, 2021, 5:50 PM IST

یوپی جوڑو مہم کے تحت گوتم بودھ نگر، ضلع کے جیور اسمبلی حلقہ کے بلاسپور اور دنکور قصبے میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ممبرشپ مہم چلائی گئی۔

اس پروگرام میں عام آدمی پارٹی کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر دلدار انصاری نے رئیس ٹھاکر کو اقلیتی سیل جیور کا صدر اور خالد جیسوال اور انتظار سولنکی کو نائب صدر نامزد کیا ہے۔

ضلع صدر بھوپندر جادون جیور اسمبلی کے چیئرمین مکیش پردھان کی رضامندی سے مکیش چورولی کو جیور اسمبلی کا سکریٹری اور راہل سیٹھ کو یوتھ سیل کا ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی سے خواتین کو جوڑنے کی کوشش

پروگرام میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر بھوپندر جادون نے کہا کہ اروند کیجریوال کی دہلی حکومت کے کاموں سے متاثر ہوکر لوگ اتر پردیش میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اور وہ دن دور نہیں جب اترپردیش میں بھی دہلی کا ماڈل نظر آئے گا۔

پروگرام کی صدارت جیور صدر اور جیور کی ممبرشپ مہم انچارج مکیش پردھان نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.