ETV Bharat / state

وارڈ بوائے مہیپال کے اہل خانہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات

ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں کورونا ویکسین لینے کے محض 24 گھنٹے کے اندر وارڈ بوائے مہیپال کی موت ہوگئی تھی، اس کے بعد سیاسی رہناؤں کی جانب سے بیان بازیاں جاری ہیں۔

وارڈ بوائے مہیپال کے اہل خانہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات
وارڈ بوائے مہیپال کے اہل خانہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 9:36 AM IST

ملک میں 16 جنوری2021کووِڈ ویکسینیشن کی وعات ہوئی تھی تو وہیں ریاست اتر پردیش کے ضلع ہسپتال میں بھی محکمہ صحت کے ملازموں کو بھی ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

وارڈ بوائے مہیپال کے اہل خانہ سے عام آدمی پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات

ضلع ہسپتال میں وارڈ بوائے کے عہدے پر تعینات مہیپال سنگھ نے بھی 16جنوری2021 کو تقریباً بارہ بجے کووڈ ویکسین کا ٹیکہ لگوایا تھا۔

مہیپال کی رات میں زیادہ طبیعت بگڑ جانے پر انہیں ضلع ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا، 17جنوری 2021 کو ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا ، جب کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے تھے۔

مہیپال کی موت کے بعد اب سیاسی پارٹیاں تعزیت کیلئے ان کے خانوادہ کے پاس جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:مرادآباد: کورونا کا ٹیکہ لگوانے کے 24 گھنٹے بعد وارڈ بوائے کی موت

عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ کے حکم پر ضلع مرادآباد سے عام آدمی پارٹی کے ممبر اور عہدیداروں نے مہی پال کے خانوادہ کو تعزیت پیش کی ۔

اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے ضلعی ترجمان رویندر بھاٹیہ نے کہا کہ ویکسین لگائے جانے کے لیے ابھی اتنی جلد بازی نہیں کرنی چاہئے تھی بلکہ انسان کو جانچ وغیرہ کرا لینی چاہئیے تھی۔

عام آدمی پارٹی کے پسماندہ کےر یاستی صدر اے پی سنگھ نے کہا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مرنے والے کے خانوادہ کے ایک ممبر کو سرکاری نوکری اور ایک کروڑ روپیہ کا معاوضہ دیا جائے۔

عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما جابر حسین نے کہا مرنے والے کے خانوادہ کے ساتھ پارٹی کا ہر ممبر کھڑا ہے۔

انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مہیپال کو زبردستی کورونا ویکسین لگائی گئی تھی، جب کہ انھوں نے منع کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.