ETV Bharat / state

سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک، تین زخمی - پولیس

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے اسٹیٹ ہائی وے 59/پر ساکھن نہر کے قریب سڑک کے کنارے امرود فروخت کرنے والی ایک ضعیف العمر خاتون سمیت تین لوگوں کو ایک بے قابو کار نے اپنی زد میں لے لیا۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 8:49 PM IST

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے کار کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہونے والے تینوں افراد کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا لیکن ڈاکٹرز نے زخمیوں کو ابتدائی میڈیکل دینے کے بعد ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا، لیکن شدید طور پر زخمی ضعیف العمر خاتون نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا۔

سڑک حادثہ

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دوپہر کے وقت ساکھن گاؤں کا باشندہ 35/سالہ شہزاد والد ادریس اپنی والدہ 60/سالہ پھلّو اور 10/سالہ بیٹے احمد کے ساتھ سہارنپور مظفر نگر اسٹیٹ ہائی وے پر سڑک کے کنارے ٹھیلی لگاکر امرود فروخت کررہاتھا۔

عینی شاہدین کے مطابق دوپہر تقریباً 1:30 بجے دیوبند سے سہارنپور کی جانب تیز رفتار کے ساتھ جانے والی ایک کار نے بے قابو ہوکر امرود کی ٹھیلی میں ٹکر ماردی، جس کے بعد گاڑی بھی سڑک کے کنارے کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں شہزاد، پھلّو اور احمد شدید طورسے زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی دیوبند کے سرکل آفیسر رجینش اپادھیائے اور کوتوالی انچارج اشوک سولنکی پولیس فورس کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ اِسی دوران وہاں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی لیکن اس سے پہلے ہی گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دو کنروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

حادثہ سے متعلق کوتوالی انچارج نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کار ڈرائیور نے شراب پی رکھی تھی، کیونکہ گاڑی کے اندر سے شراب کی بدبو آرہی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران شراب کی ایک پیٹی بھی برآمد ہوئی ہے، کار میں سوار کنروں کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے، لیکن میڈیکل رپورٹ میں ان کے شراب پینے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کنروں نے دیوبند سے دہرادون جانے کے لئے ٹیکسی کرائے پر لی تھی۔ حراست میں لئے گئے کنروں سے پولیس ابھی پوچھ تاچھ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.