ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ملک کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر راشٹریہ مسلم منچ کے صدر اندریش کمار نے شرکت کر ملک کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس پروگرام میں مرادآباد کے ان شہیدوں کے اہل خانہ کو بلایا گیا تھا، جنہوں نے اس ملک کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھی۔
مذید پڑھیں: جب بات وطن کی ہو تو کوئی ہندو یا مسلمان نہیں
وہیں مرادآباد کے مونڈا پانڈے علاقے کے سلطان احمد کارگل کی جنگ میں شہید ہو گئے تھے ان کے بیٹے جریف احمد نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج بھی ہم اپنے والد کو بہت یاد کرتے ہیں اور ان کی کمی گھر میں ہر وقت محسوس ہوتی ہے۔