ETV Bharat / state

پنسل کی مدد سے ایک سال کی محنت کے بعد مکمل کی گئی خاص تصویر - علی گڑھ ای ٹی وی بھارت خبر

اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ کے غریب گھر سے تعلق رکھنے والے اے ایم یو کے طالب علم محمد عدنان انصاری نے ایک سال میں 100 سے زیادہ گھنٹوں کی محنت کے بعد پنسل کی مدد سے ایک خاص تصویرمکمل کی ہے۔ اس کی سوشل میڈیا پر بین الاقوامی سطح پر تعریف کی جارہی ہے۔

مکمل کی گئی خاص تصویر
مکمل کی گئی خاص تصویر
author img

By

Published : Jun 25, 2021, 7:23 PM IST

غریبی، پریشانی، محتاجی بھی کبھی کبھی انسان کو ہنر مند بنا دیتی ہے۔ جس کی بہترین مثال علی گڑھ کے غریب گھر سے تعلق رکھنے والے محمد عدنان انصاری ہیں۔

عدنان کے والد کا بچپن میں ہی انتقال ہوگیاتھا۔ فی الحال عدنان کی والدہ اپنے دو بچوں کے ساتھ علی گڑھ کے سابق رکن پارلیمنٹ مرحوم جمال خواجہ کے گھر پرکام کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہیں اور اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہی ہیں۔

مکمل کی گئی خاص تصویر

19 سالہ محمد عدنان نے گھر کی ضروریات، پریشانیوں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اپنے آپ کو تراش کر ایک بہترین پینسل آرٹسٹ بنالیا ہے۔
عدنان نے ایک سال قبل سوشل میڈیا پر شائع جیسیکا ڈراسن نامی لاس اینجلس (کیلیفورنیا) کی مشہور فوٹو گرافر کے ذریعے کھینچی گئی ایک نامعلوم بچہ کی تصویر کو بنانے کا فیصلہ کیا۔ جو عدنان کے مطابق بنانا آسان نہیں تھا۔ لیکن ایک سال کی کڑی محنت کے بعد عدنان نے آج اس تصویر کو مکمل کر لیا ۔جس کی تعریف سوشل میڈیا پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر کی جا رہی ہے۔
خود فوٹو گرافر جیسیکا ڈراسن نے نہ صرف عدنان کی بنائی ہوئی تصویر کی تعریف کی بلکہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عدنان کے ذریعے بنائی گئی تصویر کو شائع بھی کیا جس کو دیکھ کر عدنان کو بے حد خوشی ہوئی ہے۔
محمد عدنان انصاری نے خصوصی گفتگو میں بتایا میں نے یہ تصویر سستی والی پنسل اور کاغذ پر بنائی گئی ہے ۔تا کہ لوگ یہ نہ کہیں مہنگے پینسل اور کاغذ کا استعمال کیا ہے۔ جس سے آسانی سے یہ تصویر بن گئی ہے۔
عدنان نے مزید بتایا اس تصویر کو مکمل کرنے میں مجھے ایک سال لگا۔ جس میں میں نے سو سے زیادہ گھنٹے کام کیا اس تصویر کو مکمل کرنے کے لیے میں نے دیگر تصاویر بھی بنائیں کیوں کہ اس تصویر کو بنانا اتنا آسان نہیں تھا۔

ایک سال قبل جیسیکا ڈراسن نامی کیلیفورنیا کی مشہور فوٹو گرافر نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شائع کی تھی جس کو دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا کیوں کہ اس بچے کی تصویر میں بچے کا غصہ، غریبی، محتاجی سب دیکھی جا سکتی ہے۔
عدنان نے کہا اس تصویر کو بنانے میں اتنا وقت اس لیے لگا کیوں کہ اس تصویر میں جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں بچے کی تصویر میں جو گھڈھے، بال، داغ دھبے اور جو کیچڑ اس کے چہرے پر لگی ہے ان سب کو باریکی سے بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :بھیلواڑا کا انوکھا آرٹسٹ

عدنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مجھے آج بہت خوشی ہے کہ ایک سال کی محنت کے بعد آج یہ تصویر مکمل ہوگئی
اور جب میں نے اس کو سوشل میڈیا پر شائع کیا تو اس پر بہت زیادہ کمنٹس آرہے ہیں اور لوگ تعریف کر رہے ہیں مجھے سب سے زیادہ خوشی جب ہوئی کہ جب جیسیکا ڈراسن نے خود اس تصویر کی تعریف کی اور اس کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شائع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.