ETV Bharat / state

Mirza Ghalib Birth Anniversary: رامپور میں مرزا غالب کے یوم پیدائش پرخصوصی تقریب منعقد

رامپور، جو غالب کا دارالسرور رہا ہے اور یہاں سے ان کی متعدد یادیں وابستہ ہیں۔ غالب کے یوم پیدائش پر رامپور کے گورنمنٹ گرلز پی جی کالج Rampur Government PG College میں طالبات نے غالب شناسی کی محفل سجاکرStudents Organized an Event and Tribute Ghalib غالب کےادبی خدمات کو یاد کیا۔

رامپور میں مرزا غالب کے یوم پیدائش پرخصوصی تقریب منعقد

author img

By

Published : Dec 27, 2021, 10:00 PM IST

ادبی دنیا کے ممتاز شاعر و ادیب Prominent Poet and Writer مرزا اسد اللہ خان غالب کا آج 224 واں یوم پیدائش ہے۔ اترپردیش کے رامپور میں قائم گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں مرزا غالب سے متعلق خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رامپور میں مرزا غالب کے یوم پیدائش پرخصوصی تقریب منعقد

اس موقع پر جہاں کچھ طالبات نے غالب کی ادبی زندگی Ghalib's Literary Life پر روشنی ڈالی وہیں مصوری کے مقابلے میں طالبہ نے غالب کی ایک پینٹنگ اور تصویر بناکر پہلا مقام حاصل کیا۔

'ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے،کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور'۔۔جی ہاں، 'غالب کا ہے انداز بیاں اور'۔۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اردو دنیا کے ممتاز شاعر و ادیب مرزا اسد اللہ خان غالب کو ان کے 224 ویں یوم پیدائش پر خصوصیت کے ساتھ یاد کیا گیا۔

رامپور، جو غالب کا دارالسرور رہا ہے اور یہاں سے ان کی متعدد یادیں وابستہ ہیں۔ غالب کے یوم پیدائش پر رامپور کے گورنمنٹ گرلز پی جی کالج میں طالبات نے غالب شناسی کی محفل سجاکر غالب کی ادبی خدمات کو یاد کیا۔

اس موقع پر شعبہ اردو کی صدر ڈاکٹر رضیہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غالب کے یوم پیدائش پر ان کے کالج میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جہاں غالب شناسی کی ایک تقریب منعقد کی گئی وہیں کچھ طلبہ کی جانب سے پینٹنگ بناکر غالب کی تصویر کشی بھی کی گئی۔

مرزا اسد اللہ خاں غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے ہی شعر و سخن کا شوق Love of Poetry and Speech تھا۔ جب وہ مولوی معظم کے مکتب میں زیر تعلیم تھے اسی زمانے میں ان کی مشق سخن کا آغاز ہو گیا تھا۔ غالب کے خطوط سے آپ نے اس بات کا بھی اندازہ لگایا ہوگا کہ ان کو رامپور اور رامپور والوں سے بہت لگاؤ تھا۔ اسی لئے انہوں نے ایک لمبے عرسے تک یہاں پر بھی قیام کیا۔ یہاں کا شعر و سخن کا ماحول، ادب شناسی اور خود غالب جس گھر میں قیام پذیر ہوئے، وہ تمام غالب کی رامپور دوستی کی گواہی دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.