ریاست اتر پردیش کے میرٹھ میں آج آل انڈیا لائیر یونین کی جانب سے یوم شہدا کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں شہدا کی قربانیوں کو یاد کر تے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
میرٹھ بار ایسوسی ایشن میں منعقد اس پروگرام میں شہید بھگت سنگھ، راج گرو اور سکھ دیو کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی بات کہی گئی۔

پروگرام میں شہیدوں کو یاد کرتے ہوئے کہا گیا کہ جس ہندوستان کو وہ بنانا چاہتے تھے، جس میں سبھی مذاہب کے لوگوں کو برابری کا درجہ دینے کی بات کرتے تھے، ان کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں آئے مہمانوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ان کی قربانیوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ضرورت ہے کہ موجودہ حکومت ان شہدا کے مشن کو پورا کرے تاکہ سبھی مذاہب و برادری کے لوگوں کو یکسا حقوق مل سکے۔ اسی وقت ہم ان شہیدوں کو اصل خراج پیش کر سکتے ہیں۔