ETV Bharat / state

Muharram Juloos in Muzaffarnagar مظفر نگر میں آٹھ محرم کا ماتمی جلوس نکالا گیا - قیصر حسین زیدی عزادار

مظفر نگر میں آٹھ محرم کا ماتمی جلوس نکالا گیا۔ جس کا موتی محل سے آغاز ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے یہ جلوس موتی محل امام بارگاہ پر ہی ختم ہوا۔

مظفر نگر میں آٹھ محرم کا ماتمی جلوس نکالا گیا

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 3:00 PM IST

مظفر نگر میں آٹھ محرم کا ماتمی جلوس نکالا گیا

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں 8 محرم کا جلوس مظفّر نگر کے موتی محل سے شروع ہوا۔ اس جلوس میں مظفّر نگر کے مختلف امام بارگاہوں کے جلوس بھی شامل ہوئے۔ ماتمی جلوس شہر کے مختلف مقامات سے ہوتے ہوئے موتی محل امام بارگاہ پر ہی اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں ہزاروں شیعہ سوگواروں نے شرکت کی۔ اس دوران شیعہ سوگواروں نے ذوالجناح کی زیارت کی اور اس کے بعد زار وقطار رونے لگے۔ یہاں کے مقامی لوگ جلوس میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے آگے بڑھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس ماہ میں شیعہ فرقہ کے لوگ حضرت علی کے فرزند امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے دین کی راہ میں پیش کی گئی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے مجالسِ کا اہتمام کرتے ہیں اور ماتمی جلوس نکالتے ہیں۔ آج بھی جلوس نکالنے سے پہلے مجلس کا آغاز دوپہر 2:00 بجے موتی محل کے عاشور خانہ میں ہوا۔ مولانا نے منبر رسول سے اہل بیت کا مرتبہ بیان کیا۔ کہا جاتا ہے کہ 1400 سال قبل کربلا کے میدان میں امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے نانا کے دین کو بچانے کے لیے راہ خدا میں شہادت پیش کی تھی۔ مجلس کے بعد جلوس نکالا گیا۔ جلوس شہر کی اہم راستوں سے ہوتا ہوا موتی محل امام بارگاہ پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.