ETV Bharat / state

یرغمال بچہ راجکمار کو تاجر ادریس نے آزاد کرایا - راجکمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا

ایک 13 سالہ بچہ کو غلام بناکر محنت و مشقت کے کام لینے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے، یہ معاملہ رامپور کے بلاسپور میں تھانہ کھجوریہ علاقے کا ہے جہاں سونو سنگھ نامی ایک شخص کے فارم ہاؤس پر بہار کے پٹنہ شہر کا رہنے والا 13 سالہ راجکمار گذشتہ دو سال سے یرغمال تھا اور محنت و مشقت کے کام کر رہا تھا۔

یرغمال بچہ راجکمار کو تاجر ادریس نے آزاد کرایا

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 1:48 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں 13 برس کے بچہ کو دو سال تک یرغمال بناکر زبردستی کام کروانے کا معاملہ سامنے آیا ہے، بہار کے پٹنہ سٹی کے رہنے والے راجکمار کو دو سال قبل سونو سنگھ کسی بہانے سے رامپور اپنے فارم پر لے آیا تھا اور اس سے دو سال تک سخت محنت کے کام کرواتا رہا۔

یرغمال بچہ راجکمار کو تاجر ادریس نے آزاد کرایا
یرغمال بچہ راجکمار کو تاجر ادریس نے آزاد کرایا

راجکمار نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں بتایا کہ 'وہ وہاں سے نکلنے کی کافی کوشش کرتا تھا لیکن ایک طرف فارم مالک سونو سنگھ کے اہل خانہ کا سخت پہرا رہتا تھا تو وہیں دوسری طرف اس کے ہاتھ میں کبھی کوئی پیسہ بھی نہیں دیا گیا جس سے وہ کسی طرح باہر نکل کر اپنے وطن واپس چلا جائے۔ اس نے بتایا کہ ایک دن گھر کی ایک کھڑکی میں سے کمبل فروخت کرنے والے ایک تاجر ادریس عرف پپو انصاری کو آواز دی اور کہا کہ انکل آپ مجھے یہاں سے آزاد کرا دیں۔

ادریس عرف پپو انصاری نے اس بچہ کو آزاد کروانے کے لیے کس طرح جدوجہد کی۔ اس متعلق انہوں نے پوری بات ہمیں بتائی۔

راجکمار کو سونو سنگھ کے فارم سے آزاد کرانے میں کانگریس کے مقامی رہنماء صفت خان کا بھی اہم کردار رہا ہے، جنہوں نے قانونی چاراجوئی کرکے بہت ہی سوجھ بوجھ کے ساتھ بچہ کو وہاں سے آزاد کرایا اور اس کے والدین کو رامپور بلاکر راجکمار کو ان کے حوالے کیا۔

وہیں راجکمار کے والد نے بیٹے کے ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے ملنے کی امید ختم کر دی تھی۔ لیکن آج کمبل تاجر ادریس اور صفت خان کی کوششوں سے ان کا بیٹا دوبارہ ان کو واپس مل گیا ہے۔ وہ اس سے ملکر کافی خوش ہیں۔

راجکمار کو آزاد کرانے میں جو کردار ادریس اور صفت خان نے ادا کیا ہے اس میں بے پناہ انسانی ہمدردی کا پیغام صاف نظر آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.