ETV Bharat / state

بہرائچ: پولیس حراست میں شخص کی خودکشی

ضلع شراوستی کے تھانہ گلولہ کی پولیس حراست میں ایک شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی ایس سی/ایس ٹی و 354 ایکٹ کے تحت پولیس حراست میں تھا۔

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:08 PM IST

بہرائچ: پولیس حراست میں ایک شخص نے کی خودکشی، تھانہ انچارج معطل

اترپردیش کے ضلع شراوستی کے تھانہ گلولہ کی پولیس حراست میں ایک شخص نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی ایس سی/ایس ٹی و 354 ایکٹ کے تحت پولیس حراست میں تھا۔ اس معاملے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے تھانہ انچارج گلولا کو معطل کردیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوپ کمار سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گلولا علاقے کے درجنپوروا گاؤں باشندہ واجد علی گلولا تھانے میں قید تھے۔ جمعہ کی صبح وہ تھانے میں بنے باتھ روم میں گئے۔ دیر تک جب وہ باتھ روم سے نہیں نکلے تو باتھ روم کا دروازہ توڑ کر دیکھا گیا جہاں ان کی لاش رسی سے لٹکی ہوئی ملی۔

متوفی پر کچھ دن پہلے ایس سی/ایس ٹی ،354 ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی ضمن میں اسے تھانے لایا گیا تھا۔ اس پورے معاملے کی جانچ کر کے کاروائی کی جارہی ہے۔

فی الحال تھانہ انچارج گلولا ونود کمار کو معطل کردیا گیا ہے۔ موقع پر اعلی افسران کے ساتھ پی اے سی و کثیر تعداد میں پولیس موجود ہیں ۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.