ETV Bharat / state

سہارنپور: اُجرت مانگنے پر ملی گولی - بہٹ علاقہ کے تھانہ مرزاپور

سہارنپور میں ایک مزدور نے اپنی مزدوری کے پیسے مانگے، تو کریشر مالک کے ایک رشتہ دار نے اسے گولی ماردی۔ جس کے نتیجے میں مزدور شدید زخمی ہو گیا، تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کرمزدور کو ہسپتال میں داخل کرایا۔

labour was shot and injured
اُجرت مانگنے پر ملی گولی
author img

By

Published : Oct 1, 2021, 12:13 PM IST

Updated : Oct 19, 2021, 7:12 AM IST

ریاست اتر پردیش کے سہارنپور میں واقع بہٹ علاقہ کے تھانہ مرزاپور میں ایک اسٹون کریشر پر مزدوری کے پیسے مانگنے گئے مزدور کو مالک کے ایک رشتہ دار نے گولی مار کر زخمی کردیا۔

اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی، اطلاع ملنے پر گاؤں کے باشندے اور پولیس موقع واردات پر پہنچ کر زخمی مزدور کو ضلع اسپتال روانہ کیا۔

سہارنوپور: اُجرت مانگنے پر ملی گولی

موصولہ اطلاعات کے مطابق گاؤں مگن پورہ کے پاس شوم اسٹون کریشر پر گاؤں کا ہی رہنے والا مہتاب ولد یاسین اپنی مزدوری کے پیسے مانگنے کے لئے اسٹون کریشر پر پہنچا تھا، پیسے کے لین دین کو لیکر ہوئی کہا سنی کے بعد کریشر کے مالک نیرج کے ایک رشتہ دار نے مزدور پر فائرنگ کردی، جس کے سبب مزدور مہتاب شدید طورپر زخمی ہوگیا۔

جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع گاؤں والوں کو ملی افراتفری پھیل گئی اور بڑی تعداد میں گاؤں والے موقع پر پہنچے، جہاں اطلاع ملتے ہی مرزاپور تھانہ انچارج اجے کمار، سی او بہٹ فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے ہائر سنٹر ریفرکر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد سے گاؤں والوں میں کریشر مالک کے رویہ کو لیکر زبردست ناراضگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: دو بائیک چور گرفتار، دس موٹر سائیکلیں برآمد

گاؤں والوں کا مطالبہ ہے کہ حملہ آور کو فوراً گرفتار کیا جائے اور مزدور کی مزدوری دلائی جائے۔

ادھر علاقہ کے رکن اسمبلی نریش سینی نے ہسپتال پہنچ کر زخمی سے ملاقات کی اور پولیس سے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Oct 19, 2021, 7:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.