آگ پر وقت رہتے قابو پا لیا گیا گیا اور بڑا حادثہ ٹل گی
اترپردیش کے ضلع بدایوں میں یوں تو بہت سے مقامات پر ہولیکا دہن اور رنگ کھیلنے کا کا رواج ہے۔
اسی سلسلے میں ضلع کے مختلف قصبوں اور گاؤں میں بھی الگ الگ مقامات پر رنگ کھیلا اور ہولیکا دہن کی۔
بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں ہولی جلنے کے ایک مقام پر موجود دکان کے چھپر میں آگ لگ گئی۔ یہ چھپر پالیتھین اور لکڑی کے بانس اور لوہے کے تار سے بنا ہوا تھا۔
مقامی افراد کے مطابق جس وقت ہولی جلائی جا رہی تھی اس وقت کسی طرح آگ کی چنگاری اڑ کر چھپڑ پر جا پہنچی اور پالیتھین نے آگ پکڑنا شروع کر دیا۔
مقامی افراد نے مزید بتایا کہ جیسے ہی لوگوں نے جلتی آگ کو دیکھا فوراً ہی پانی وغیرہ سے اسے بجھانے کی کوشش کرنے اور لوگوں کی سمجھداری سے آخر کار جلتی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
واضح رہے کہ پاس میں جلتی ہولی اور پالیتھین میں لگی آگ پر قابو پانا کافی مشکل عمل ہے اور اگر وقت رہتے آگ کو نہ نبھایا گیا ہوتا تو تہوار کے دن کوئی بڑا حادثہ ہونے کے امکانات بہت زیادہ تھے۔