مزید جانکاری دیتے ہوئے فائر آفیسر نے بتایا کہ بائی پاس پر واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کی ہمیں اطلاع ملی تھی، اطلاع ملنے پر فائر ڈیپارٹمنٹ فوراً دو فائر ٹینکروں کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا، اور بمشکل آگ پر قابو پالیا۔
آگ اتنی تیز تھی کی پڑوس کی دکان کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا جس سے پڑوسی کی دوکان کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آگ اور زیادہ بھڑکنے سے پہلے ہی کنٹرول کر لیا گیا، بصورت دیگر اس آگ سے زیادہ شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔
ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، فی الحال آگ کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ لیکن ان دونوں دکانوں میں لگی آگ سے ہزاروں کے نقصان کا اندیشہ جتایا جا رہا ہے۔