اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے پانچ ستارہ ہوٹل لیوانہ سویٹ میں آگ لگ گئی ہے،اس آتشزدگی کے سبب کئی لوگوں کی جھلسنے اور ایک خاتون کی موت کی اطلاع ہے۔ ہوٹل حضرت گنج علاقہ میں واقع ہے،کئی لوگ ابھی بھی ہوٹل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موجودہیں، ہوٹل سے باہر نکالنے اور آگ پر قابو پانے کوششیں جاری ہیں۔
One Dead In Massive Fire at Hotel in Lucknow's Hazratgan
ہوٹل کے کمروں کی کھڑکیوں کے شیشے کو توڑ کر لوگوں کو باہر نکالا جارہا ہے، خدشہ ہے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ سیکنڈ فلور پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کمرہ نمبر 214 میں ایک خاندان کے کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں، ایک کمرے میں دو لوگ بے ہوش ہوگئے ہیں، چوتھے فلور پر صرف بار ہے۔ کٹر سے شیشے کاٹے جارہے ہیں، ایک شخص کو رسی سے باندھ کر سیڑھیوں کے راستے باہر نکالا گیا ہے۔ سبھی لوگوں کو ایمبولینس سے اسپتال بھیجا جارہا ہے۔
اب تک 20 لوگوں کو ہوٹل سے نکالا گیا جبکہ 10 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا۔ مرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے سبھی لوگوں کی موت دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے۔
بتایا جارہا ہے صبح سات بج کر 45 منٹ کے قریب ہوٹل سے دھواں نکلتا دکھائی دیا، الارم بجنے پر لوگوں کو آگ لگنے کی اطلاع ہوئی۔ ہوٹل کے تیسرے فلور پر آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکلھتے پورے ہوٹل کو آگ نے اپنے زد میں لے لیا۔
مزید پڑھیں:ہوٹل میں آگ لگنے سے مچی افرا تفری
موقع پر فائر بریگیڈ کی قریب بیس گاڑیاں موجودہیں فائر بریگیڈ کے جوان ہوٹل میں گھس کر لوگوں کو باہر نکال رہے ہیں۔ ہوٹل لیوانہ سویٹ میں آگ لگنے کی اطلاع پر لکھنؤ کے ڈیم سمیت اعلیٰ افسران بھی موقع پر موجود ہیں ہوٹل کے ہر فلور پر قریب 30 کمرے ہیں اور کئی لوگوں کو ہوٹل سے ریسکیو کر لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی اندر کچھ لوگوں کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔