ETV Bharat / state

علی گڑھ: اے ایم یو کے 97 طلبہ کا آن لائن کیمپس پیلسمینٹ میں انتخاب - online campus placement

اے ایم یو کے ٹریننگ و پیلسمینٹ افسر سعد حمید نے بتایا کہ 'کورونا کی منفی اثرات کے باوجود اے ایم یو کے ٹریننگ و پیلسمینٹ دفتر کی جانب سے آن لائن کیمپس پیلسمینٹ مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ ملازمت اور انٹرن شپ کے بہتر مواقع طلبہ کو مل سکیں۔'

آن لائن کیمپس پلیسمنٹ میں اے ایم یو کے 97 طلبہ کا انتخاب

author img

By

Published : Sep 20, 2021, 11:05 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اےایم یو) کے مختلف کورسز کے 97 طلبہ کو آن لائن کیمپس پلیسمنٹ مہم کے دوران ٹریننگ و پلیسمنٹ آفس (ٹی پی او) کے مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لیے منتخب کروایا۔ کورونا وبا کی وجہ سے نہ صرف ملک بلکہ بیرونی ممالک کی مختلف کمپنیوں میں بھی ملازمت کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اس دوران خاصی تعداد میں لوگوں کو نوکری چھوڑنی پڑی۔

اے ایم یو کے 97 طلبہ کا آن لائن کیمپس پلیسمنٹ میں انتخاب

وہیں ابھی بھی تعلیم یافتہ اور ہنر مند کو نوکریاں نہیں مل رہی ہے۔ ایسے مشکل وقت میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر نے یونیورسٹی طلبہ کے لیے آن لائن کیمپس پلیسمینٹ مہم کے دوران مختلف کمپنیوں میں تقریباً سو طلبہ و طالبات کو ملازمت اور انٹرنشپ کے لیے منتخب کروایا۔

اے ایم یو مینجمنٹ، سائنسز، انجینئرنگ، کامرس وغیرہ کے 97 طلبہ کو حالیہ دنوں میں منعقدہ آن لائن کیمپس پلیسمنٹ مہم میں مختلف کمپنیوں نے ملازمت کے لیے منتخب کیا جن میں آئی بی ایم، مرسر، ریفی، سافٹ نائس، انفوسس، عظیم پریم جی فاؤنڈیشن وغیرہ شامل ہیں۔

اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمینٹ افسر سعد حمید نے بتایا کہ 'کورونا کی منفی اثرات کے باوجود اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر کی جانب سے آن لائن کیمپس پلیسمنٹ مہم کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ ملازمت اور انٹرنشپ کے بہتر مواقع طلبہ کو مل سکیں۔'

سعد حمید نے مزید بتایا کہ آئندہ تین اکتوبر کو ایک آن لائن کارپوریٹ میٹ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے توسط سے طلبہ کو کیریئر اور ملازمت کے مواقع کے سلسلے میں رہنمائی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: علی گڑھ: اے ایم یو بی ٹیک کا آف لائن داخلہ امتحان

سعد حمید نے مزید بتایا 'کورونا وبا کی پہلی اور دوسری لہر میں بھی اے ایم یو کے ٹریننگ و پلیسمینٹ دفتر مستقل طلبہ کے حق میں کام کرتا رہا اور خاصی تعداد میں طلبہ کو ملازمت کے ساتھ انٹرنشپ کے لیے اچھی اور بڑی کمپنیوں میں منتخب کروایا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.