بارہ بنکی میں آج 7 افراد کرونا مثبت پائے گئے جن میں سے چھ افراد متاثرہ افراد کے رابطے میں آئے تھے اور ایک شخص بیرون سے راست یہاں پہچنچا تھ۔
ضلع میں 7 نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرین کی کل تعداد 135 ہوگئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے آج سات نئے کیسز کی جانکاری دی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے وبا کی روک تھام کےلیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
نئے کیسز میں 5 مریض رام سنیہی گھاٹ علاقہ میں رہتے ہیں جبکہ دو مریضوں کا تعلق ہرکھ سے بتایا جارہا ہے اور یہ تمام مریض کورنٹائن میں تھے۔