محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 604 نئے مریض ملنے کے بعد ریاست میں اب تک مجموعی کورونا متاثرین کی تعداد 15785 ہوگئی ہے۔
ان میں سے 9638 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں، جبکہ 488 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں الگ الگ اضلاع میں مجموعی طور سے 5659 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
ریاست میں کورونا ٹیسٹنگ کے لئے مخصوص 34 لیبز میں اب تک 4لاکھ 98ہزار 734نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ جن میں 4لاکھ 28ہزار 949کی جانچ رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 7652 نمونوں کے جانچ کا انتظار ہے۔
محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ اب تک کل ملے کورونا متاثرین میں سے 51.57 فیصدی مریضوں کی عمر 21 تا 40 سال کے درمیان کی ہے۔ وہیں 41 سے 60 سال کے درمیان کے مریضوں کا فیصد 24.13 ہے۔ 20سال تک کے متاثرین کی شرح 17.80فیصدی ہے۔
وہیں 60 سال سے اوپر کی عمر والے متاثرین کی تعداد 6.49 فیصدی ہے۔