لکھنؤ: اترپردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن اس بیماری سے تقریبا 68 فیصد افراد ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت سے موصول اطلاع کے مطابق ریاست میں آج دوپہر تین بجے تک مجموعی طور سے22,147 مریضوں میں سے 14,808 صحتیاب ہوکر گھر لوٹ چکے تھے جبکہ 660 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
ریاست کے مختلف اضلاع میں فی الحال 6679 مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 606 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ پہلے سے بھرتی 593 مریض صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے۔
اس دوران گیارہ مریضوں کی موت ہوگئی جبکہ جھانسی میں دو اور میرٹھ، نوئیدا، کانپور، غازی پور، سنبھل، بریلی، ایٹاوہ اورمرادآباد میں ایک ایک مریض شامل ہیں۔