بنارس میں گزشتہ دو ماہ سے کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، جس میں اب تک کل 60 ہزار لوگوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔
بنارس کے سی ایم او ڈاکٹر وی وی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں 20 ہزار طبی اہلکار، 18 ہزار افسران اور 22 ہزار بوڑھے اور بزرگوں کو ٹیکہ دیا جا چکا ہے۔
وہیں اگر بنارس کی آبادی کی بات کریں تو 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق بنارس کی مجموعی آبادی 14 لاکھ سے زائد ہے مجموعی آبادی کے اعتبار سے دو ماہ میں لگنے والے ٹیکے کا موازنہ کیا جائے تو ٹیکہ لگانے کا عمل کافی سست دکھ رہا ہے۔
اس سلسلے میں ماہرین کی یہی رائے ہے کہ حکومت کا جو ٹیکہ لگانے کا پلان ہے اسی میں کمی ہے چونکہ حکومت مرحلہ وار ٹیکہ کے لیے عوام کو منتخب کررہی ہے جس کہ وجہ سے ٹیکہ لگوانے والوں کی تعداد کافی کم ہے۔
مزید پڑھیں:
خصوصی رپورٹ: دنیا کا سب سے نادر و نایاب قرآنی نسخہ
ڈاکٹر وی وی سنگھ نے بتایا کہ بنارس کا محکمہ صحت کورونا کے حوالے سے پوری طریقے سے مستعد ہے اس سلسلے میں عوام سے اپیل ہے کہ سماجی فاصلہ، ماسک اور سینیٹائزر کا ہمیشہ اہتمام کریں تاکہ کرونا جیسے مہلک اور خطرناک بیماری سے محفوظ رہیں۔