ETV Bharat / state

کووڈ 19: نوئیڈا میں 6 فرضی لیب کا انکشاف - نوئیڈا کی 6 لیب فرضی کورونا ٹیسٹ کر رہی ہے

ریاست اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں میں کچھ نجی لیب کورونا کی جانچ کر رہے ہیں۔ جو آئی سی ایم آر سے سند یافتہ نہیں ہیں۔ ایسے معاملات میں لیب ٹیکنیشیئن کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری نے لوگوں کو متنبہ کرتے ہوئے 6 نجی لیبز کے نام جاری کر دیے ہیں۔

نوئیڈا میں 6 لیب فرضی کورونا ٹیسٹ کررہے ہیں

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 6:30 PM IST

گوتم بدھ نگر میں نجی لیب میں ٹیسٹ کروانے سے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ متعلقہ لیب آئی سی ایم آر سے سند یافتہ ہے یا نہیں۔ کیونکہ گوتم بدھ نگر کے سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری نے لوگوں کو متنبہ کرنے کے لئے 6 نجی لیبز کے نام جاری کردیے ہیں۔

نوئیڈا میں 6 لیب فرضی کورونا ٹیسٹ کررہے ہیں

کچھ لیب کووڈ 19 نمونے کی جانچ تو کر رہے ہیں لیکن نہ تو وہ تسلیم شدہ لیب ہیں اور نہ ہی وہ لیب کووڈ 19 کے پروٹوکول پر عمل پیرا ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو جان کا خطرہ ہے۔

گوتم بدھ نگر کے سی ایم او ڈاکٹر دیپک اوہری نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں میں کچھ نجی لیب ٹیسٹ کر رہی ہے جو آئی سی ایم آر سے سند یافتہ نہیں ہے۔ایسے معاملوں میں ایک لیب ٹیکنیشین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

جو موٹر سائیکل پر آکر کووڈ 19 کی جانچ کیا کرتے تھے، ایسے میں ان لیب کی رپورٹ تو مثبت آر ہی تھی، لیکن جب انہیں این آئی بی سے دوبارہ جانچ کرایا گیا تب ان کی رپورٹ منفی آئی۔لہذا ایسے لوگوں کو دو دن کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ،انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ 6 لیب ہے، جن کی نشاندہی کی گئی ہے۔لائف لائن، اسٹار امیجنگ، ماڈرن سمیت کئی لیب ہیں جو نقلی لیب چلا رہی ہیں۔

یہ نجی لیب چند روپے کے لالچ کی وجہ سے لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نے 6 نجی لیبوں کی نشاندہی کی ہے اور ان پر سخت کارروائی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک لیب کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سبھی ریاستوں میں کووڈ 19 کرنے والی لیب کے ناموں کی جانکاری آئی ایم سی آر کی ویب سائٹ پر دستیاب کی گئی ہے۔گوتم بدھ نگر میں این آئی بی کے علاوہ نوئیڈا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس ، سپر اسپیشلیٹی پیڈیاٹرکس اینڈ پوسٹ گریجویٹ ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ میں کورونا ٹیست کی سہولت موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.