ریاست اترپردیش کے سہارنپور علاقے میں چھ نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ سہارنپور علاقے میں کورونا وائرس کا انفیکشن مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ حیدرآباد اور چنئی سے آئے 6 مہاجر مزدوروں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
اس معاملے کو لے کر ضلع افسر اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ 'ضلع میں اب کل کورونا مریضوں کی تعداد 226 ہو گئی ہے۔ اب ضلع میں ایکٹیو کورونا کیسز 25 بچے ہیں۔
وہیں سہارنپور ضلع میں ہاٹ اسپاٹ کی تعداد بھی اب 6 سے کم ہو کر 4 رہ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'تازہ معاملے میں باہر سے لوٹے 6 مزدور کورونا مثبت پائے گئے ہیں، جن میں سے ایک حیدرآباد سے آئے ہیں اور پانچ چینئی سے آئے تھے۔ ان سبھی مزدوروں کو کورنٹائن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔'