ETV Bharat / state

بنارس میں کورونا کے 6 نئے معاملے - بنارس میں کورونا مثبت 6 نئے مریض

ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں کورونا مثبت 6 نئے مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں اب کورونا مثبت کی کُل تعداد 58 ہوگئی ہے۔

بنارس میں کورونا کے 6 نئے معاملے
بنارس میں کورونا کے 6 نئے معاملے
author img

By

Published : Apr 30, 2020, 3:52 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے بتایا ہے کہ ایک 50 سالہ بزرگ کو جامعہ ہسپتال سے ریفر کرکے بی ایچ یو ہسپتال لایا گیا تھا جس کے بعد ان کی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

وہیں سگرا تھانہ علاقے کے ایک پولیس اہلکار جو نگر نگم پولیس چوکی پر تعینات تھے ان کی اسکریننگ تین دن قبل کی گئی تھی۔ جس کے بعد اس کی رپورٹ بھی کورونا مثبت آئی ہے۔

ساتھ ہی ایک سی ایچ سی شوپور ہسپتال کے وارڈ بوائے بھی کورونا مثؓت پایا گیا۔ اس کے علاوہ ایک سگرا علاقے کے پوسٹ آفس کا ایک ملازم اس پولیس کے رابطے میں آیا تھا، جس کے بعد پوسٹ آفس ملازم بھی کورونا مثبت پایا گیا۔

وہیں ٹرک کنڈیکٹر10 دن کے لیے ممبئی گیا ہوا تھا اس کی جانچ رپورٹ بھی کورونا مثؓت آئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 58 ہوگئ ہے۔

واضح رہے کہ بنارس میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرمانے 3 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے اور ضروری اشیاء کی بھی دکانیں بند رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.