ETV Bharat / state

اتر پردیش: صحافی کے قتل کے الزام میں 6 گرفتار - صحافی رتن سنگھ

ضلع بلیا میں صحافی رتن سنگھ کے قتل کیس میں پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کیا جبکہ انچارج کو معطل کردیا گیا۔

صحافی قتل معاملہ
صحافی قتل معاملہ
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 4:25 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا میں گزشتہ شب ایک ٹی وی چینل کے صحافی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد ایس پی نے خود موقع پر پہنچ کر فیفنا تھانہ کے انچارج کی غفلت کے سبب اسے معطل کردیا۔

پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ نجی چینل کے صحافی رتن سنگھ پیر کی رات اپنے گھر جارہے تھے۔ اسی دوران چند نامعلوم شرپسندوں نے اس کا پیچھا کیا۔

صحافی رتن سنگھ شرپسندوں سے بچنے کے لیے گاؤں کے پردھان کے گھس گیا لیکن شرپسندوں نے ان کا پیچھا کیا اور فائرنگ کردی۔

شرپسندوں کی فائرنگ سے صحافی رتن سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اس واقعہ کے بعد ایس پی اور ایڈیشنل ایس پی، متعدد تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویندر ناتھ نے بتایا کہ رتن سنگھ پرانی خاندانی دشمنی میں مارا گیا تھا۔

بلیا پولیس اس معاملے میں اب تک 6 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال رتن سنگھ اور اس کے کچھ رشتہ داروں میں بھوسہ رکھنے کے بارے میں جھگڑا ہوا تھا اور معاملہ تھانے پہنچ گیا تھا۔ جس کے بعد دونوں طرف سے مقدمہ درج کیا گیا۔

فی الحال پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور اس واقعے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ یہ واقعہ تھانہ فیفنا سے تھوڑے فاصلے پر پیش آیا ہے اور اس معاملے میں پولیس کی غفلت سامنے آئی ہے۔ اس کے پیش نظر تھانہ فیفنا کے انچارج ششی مولی پانڈے کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.