ETV Bharat / state

STF Arrested Nizamuddin Khan علی گڑھ میں نظام الدین کو ایس ٹی ایف نے حراست میں لیا - UP STF in Aligarh

ضلع علی گڑھ تھانہ کے کوارسی کے علاقے میں رہنے والے 54 سالہ نظام الدین کو ایس ٹی ایف کی جاینب سے حراست میں لینے کے بعد نظام الدین کی اہلیہ نور جہاں اور بیٹا جب تھانے پہنچنے تو انہیں کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ Nizamuddin khan arrested by STF in Aligarh

16494496
16494496
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 1:05 PM IST

Updated : Sep 28, 2022, 10:38 PM IST

علی گڑھ: ہندوستان بھر میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے اراکین پر چھاپے کی ترتیب میں ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے دھورا مافی کے رہائشی 54 سالہ نظام الدین خان نامی شخص کو ایس ٹی ایف اور آئی بی نے مقامی پولیس کی موجودگی میں گزشتہ روز صبح حراست میں لیا۔ 54 years old Nizamuddin khan arrested by STF in Aligarh

یہ بھی پڑھیں:

نظام الدین خان دھورا مافی علاقے میں ڈاکٹر افروز کے مکان میں کرائے پر رہتے ہیں۔ اطلاع کے مطابق ایس ٹی ایف اور آئی بی کی ٹیم نے مقامی پولیس کی موجودگی میں گزشتہ روز (منگل) صبح چار بجے انہیں حراست میں لیا تھا جن سے کسی خفیہ جگہ دیر شام تک انکوائری جاری رہی۔ نظام الدین کو حراست میں لینے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

دوسری جانب نظام الدین کی اہلیہ نور جہاں اور بیٹا تھانہ کوارسی اطلاع کے لیے پہنچے جہاں وہ دونوں ہی کافی پریشان اور بےبس دیکھے گئے، صحافیوں کی کوشش کے باوجود اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے نظام الدین سے متعلق کسی طرح کا کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ کوارسی تھانے میں اہلیہ اور بیٹے کو دیکھ کر ایسا لگا کہ وہ کہنا تو بہت کچھ چاہتے ہیں لیکن بول نہیں پارہے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2022, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.