ETV Bharat / state

بارہ بنکی: 54 مریضوں کی رپورٹ منفی

اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعرات کو کورونا متاثرہ 54 مریضوں کی جانچ رپورٹ منفی ملنے سے ضلع انتظامیہ نے راحت کی سانس لی ہے۔

54 مریضوں کی رپورٹ منفی
54 مریضوں کی رپورٹ منفی
author img

By

Published : May 28, 2020, 11:00 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر سنگھ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ بدھ کی رات آئی ایل ون اسپتال میں زیر علاج 54 مریضوں کی کورونا جانچ رپورٹ منفی آئی ہے۔ اب ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 67 رہ گئی ہے۔ دیگر اضلاع کے 17 افراد بھی کورونا کی جنگ جیت کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج جن 54 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ دیگر اضلاع کے صحت یاب مریضوں میں امیٹھی کے 6، سلطان پور کے 6 اور امبیڈکر نگر کے پانچ کورونا متاثرین مکمل طور سے شفایاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ اس سے قبل بھی ضلع میں 22 کورونا متاثرین شفایاب ہوئے تھے۔

بھارت میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4531 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 67692 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 57 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 23 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.