ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سمیت 5 کو ہرز انٹرنیشنل ایوارڈ

ریاستِ اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سہیل احمد سمیت علی گڑھ کے میئر فرقان، فراز احمد، فرید ناظم اور محمد عمران کو 118 سالہ قدیم آسٹریا کی بین الاقوامی کمپنی ہرز (HERZ) نے ہرز فار ہیومنیٹیرین سروس ایوارڈ (Herz Award for Humanitarian service ) سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو میئر کی رہائشگاہ پر دیے گئے۔

author img

By

Published : Aug 21, 2020, 9:58 PM IST

herz international award
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سمیت 5 کو ہرز انٹرنیشنل ایوارڈ

کووڈ۔19 کے اس دور میں کچھ لوگ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر متاثرین کا علاج کر رہے ہیں اور وبائی دور میں بے لوث اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یقیناً ان کی یہ خدمات قابل قدر اور حوصلہ افزا ہے۔ ان کی انہیں خدمات کے اعتراف میں بین الاقوامی کمپنی نے انہیں اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

کورونا وبا کے اس دور میں نہ صرف ملک کی مختلف سماجی تنظیمیں بلکہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی اب ایسے لوگوں کی ہمت افزائی کر رہی ہیں جو مشکل حالات میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ایوارڈ سے بھی نواز رہی ہیں۔

ایسی ہی آسٹریا کی 118 سال پرانی کمپنی ہرز نے شہر علی گڑھ میں مامور ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سہیل احمد سمیت علی گڑھ کے میئر فرقان، فراز احمد، فرید ناظم اور محمد عمران کو ہرز فار ہیومنیٹیرین سروس سے نوازا۔

herz international award
ہرز فار ہیومنیٹیرین سروس ایوارڈ

ہرز مڈل ایسٹ اور بھارت کے بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر فیصل عباسی نے بتایا کہ 'ہماری کمپنی نے یہ ایوارڈ یورپ کے بعد پہلی بار بھارت میں شروع کیا ہے اور کمپنی کے بانی کے نام پر یہ ایوارڈ مستحق شخصیات کو دیا جا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'کورونا کے اس مشکل ترین وقت میں بھی جو لوگوں کی سب سے زیادہ مدد کر رہے ہیں اور بڑھ چڑھ کر اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سماجی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں، ان کی ہمت افزائی کے لئے ہماری کمپنی یورپ کے بعد اب ہندوستان میں بھی بے مثال خدمات انجام دینے والے افراد کو اس ایوارڈ سے نواز رہی ہے۔'

herz international award
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کوہرز انٹرنیشنل ایوارڈ

فیصل عباسی نے مزید بتایا کہ 'میڈیا میں اس ایوارڈ کے لیے ہماری کمپنی نے ای ٹی وی بھارت کے رپورٹر سہیل احمد کو منتخب کیا ہے، جیسا کہ ہم نے جائزہ لیا اور لوگوں سے بات چیت کی تو ہمارے علم میں یہ بات آئی کہ سہیل احمد، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر کورونا وائرس کے مشکل وقت میں بھی مستقل کورونا متاثرین، ڈاکٹرز، میڈیکل کالجز میں فیور کلینک اور کورونا سے متعلق سبھی طرح کی خبروں کو عوام تک بروقت پہنچانے کے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں، جس کے لیے ہماری کمپنی نے مسٹر سہیل احمد کو اس ایوارڈ سے نوازا ہے۔'

herz international award
ہرز انٹرنیشنل ایوارڈ سے پانچ لوگوں کو سرفراز کیا گیا

میڈیا میں سہیل احمد پہلے رپورٹر ہیں، جن کو ہماری کمپنی نے ایوارڈ سے نوازا ہے۔ بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے والے فراز احمد، فرید ناظم اور محمد عمران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہرز کمپنی کا شکر ادا کیا اور ایوارڈ کو تسلیم کیا۔

مزید پڑھیں:

شہنائی کے بے تاج بادشاہ، بسم اللہ خان کی برسی

علی گڑھ کے میئر محمد فرقان نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد بتایا کہ 'بین الاقوامی ہرز کمپنی کی جانب سے یہ ایوارڈ ان افراد کو دیے جا رہے ہیں جو کورونا وائرس کے اس مشکل دور میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں اور کمپنی کا یہ قابل تقلید عمل ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.