اترپردیش میں مسلسل کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ کے جی ایم یو نے 806 کورونا نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 45 نئے کورونا مریض مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 31 کا تعلق لکھنؤ سے ہے جبکہ 1 کا تعلق سیتا پور اور 13 مریض آگرہ ضلع سے ہیں۔
لکھنؤ میں پائے گئے 31 مثبت نمونوں میں سے 23 مرد اور 8 خواتین ہیں۔ سیتا پور میں 1 مثبت نمونے میں ایک مرد جبکہ آگرہ سے آئے 13 مریضوں میں 5 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ تاہم سب کو آگرہ کے ایس این ایم سی اور لکھنؤ کے لیول ون کوویڈ 19 ہسپتال میں داخل کر الگ تھلگ کیا گیا ہے۔
دارالحکومت لکھنؤ میں پائے گئے 31 نئے مریضوں کا علاج سول ہسپتال، بلرام پور ہسپتال، جی سی آر جی میں داخل کیا جارہا ہے۔ ریاست میں گھر میں قرنطین کیے گئے مریضوں کی تعداد 10661 ہے۔ وہیں 710 مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔ ریاست بھر میں مریضوں کی کل تعداد اب بڑھ کر 705 ہوگئی ہے۔