اترپردیش کے مظفر نگر میں کورونا کے نئے کیسز کا ملنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 442 مثبت کیس ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 442 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 855 مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد5601 ہو گئی۔ مظفر نگر میں اب تک 215 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔
اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں آج کورونا وائرس کے 442 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، ساتھ ہی 855 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اب تک 215 کے قریب مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 442 نئے کیس ملنے کے بعد ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئیسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 20981 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔