ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کے 42 مثبت نئے کیسز ملنے سے محکمہ صحت میں ہلچل مچ گئی ہے۔ محکمہ صحت کے لیے راحت کی بات یہ بھی ہے کہ آج 39 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
کورونا کے 42 نئے کیسز ملنے سے ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 161 ہوگئی ہے۔ ضلع مظفر نگر میں اب تک 17 کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج بھی ضلع میں کورونا کے 42 نئے مریض ملے ہیں۔ آج 371 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں سے 42 افراد کورونا مثبت پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
وزیر اعظم کی عثمان سیفی سے فون پر بات
سبھی مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریبا 518 کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر گھر بھیج چکی ہے۔ اس کی جانکاری ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرکے دی اور اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم نے دی۔