ETV Bharat / state

UP Lightning: اتر پردیش میں آسمانی بجلی کا قہر، 41 افراد ہلاک - بجلی گرنے سے قریب 41 افراد ہلاک

اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 41 افراد ہلاک اور 30 سے ​​زائد افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اتر پردیش میں آسمانی بجلی کا قہر، 41 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:42 AM IST

Updated : Jul 12, 2021, 8:02 AM IST

اتوار کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کل 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کانپور ڈویژن میں 18، پریاگراج میں 13، کوشامبی میں 4، آگرہ میں 3، وارانسی، پرتاپ گڑھ اور رائے بریلی اضلاع میں ایک ایک شخص ہلاک ہوئے ہے جبکہ 30 سے ​​زیادہ افراد جھلس گئے ہیں۔

بجلی گرنے سے سب سے زیادہ نقصان کانپور ڈویژن میں ہوا ہے۔ کانپور دیہی علاقوں کی تحصیل بھگنی پور کے مختلف گاؤں میں پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وہیں گھاٹم پور میں ایک، ضلع فتح پور میں سات اور ہیرپور کے گاؤں میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

باندا کوتوالی کے علاقہ موتیاری گاؤں میں ایک 13 سالہ بچی اور انناؤ کے گاؤں سرائے بیدرا میں دو بچے کی جان چلی گئی۔ گھاٹم پور میں 38 مویشیوں کی بھی ہلاکت ہوئی ہے۔

پریاگراج میں گرج چمک کے ہوئی بارش کے دوران مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پریاگراج کے علاقے کورون میں تین، باڑہ میں تین اور کارچھنا میں دو افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

گنگا پور کی تحصیل سوراوں میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے چترا کوٹ، انناؤ ، پریاگراج، فیروز آباد، کوشامبی ، کانپور نگر، کانپور دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: New Population Policy: حکومت پہلے بتائے کہ وزرا کو کتنے بچے ہونے چاہیے، سلمان خورشید کا طنز

انہوں نے ہدایت دی ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری طور پر جائز امدادی رقم تقسیم کی جائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کے مناسب علاج معالجے کی ہدایات بھی دی ہے۔

Last Updated : Jul 12, 2021, 8:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.