ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔آج بھی ضلع میں 31 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔وہیں آج ایک مریض صحتیاب ہوا ہے۔
آج 885 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 31 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
ان میں سے 3 ختولی، 1علی پور بھگرا، 12شاہپور، 4 بڑھانا، 1چرتھاول، 2 الماس پور،1 اندر کالونی، 3 پریمپوری،2 گاندھی وٹییکا، 1 میرٹھ، سے ملے ہیں۔
تمام مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریب350کے قریب متاثرہ افراد کو ٹھیک کر کے گھر بھیج دیا ہے ۔ اس کی اطلاع ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کر کے دی اور اس کی مزید جانکاری اے ڈی ایم آلوک کمار نے دی۔