سرکاری ذرائع نے بتایا کہ صبح چھ بجکر 18 منٹ پر اموسی ایئرپور سے روانہ ہونے والے بیسویں قافلے میں 157 مرد اور 143 خواتین عازمین حج شامل ہیں۔
اس پرواز میں سب سے زیادہ 292 عازمین حج کا تعلق بریلی سے ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 21 ویں پرواز اتوار کو 8 بجکر 25 منٹ پر اموسی ایئرپورٹ سے روانہ ہوگی جس میں 152 مرد ااور 148 خواتین عازمین حج شامل ہوں گے۔
اس پرواز سے سب سے زیادہ 164 عازمین حج کا تعلق فیض آباد سے اور 136 کا فتح پور سے ہے۔ لکھنٔوں سے 22 ویں پرواز کل رات 11 بجکر 25 پر روانہ ہوگی جس میں 162 مرد اور 138 خواتین شامل ہیں۔