ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں محکمہ صحت نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے میں نئی تفصیلات جاری کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق اب کوروناوائرس انفیکشن کے 30 نئے معاملات کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اب 9105 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 217 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں، تاہم 4843 مریض صحتیاب ہوکر جاچکے ہیں۔
کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی (کے جی ایم یو)نے جمعے کو 1427 کوروناوائرس کے نمونوں کی جانچ کی ہے جس میں 30 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ان مریضوں میں لکھنؤ سے چھ، ایودھیا سے پانچ، انّاؤ سے دو، ہردوئی سے تین، سنبھل سے نو، شاہجہاں پور سے تین، اور مرادآباد سے دو مریض شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان تمام کو کوروناوائرس کے ہسپتال میں داخل کرکے علاج کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 30 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 9105 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 217 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 8472 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 3141 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 4843 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔