ETV Bharat / state

Hardoi Road Accidents ہردوئی میں سڑک حادثات میں 3 کی موت، ایک زخمی - ہردوئی کے چار الگ الگ علاقوں کو میں حادثات

ہردوئی کے چار الگ الگ علاقوں کو میں سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک زخمی ہوا، جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ یہ حادثات کوہرے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔Road Accidents in Hardoi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 10, 2023, 8:28 PM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں چار تھانہ علاقوں میں کہرے کی وجہ سے پیش آئے چار سڑک حادثات میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک زخمی ہوگیا۔ الگ الگ تھانہ علاقے میں پیش آئے ان سڑک حادثات میں ایک ٹینکر ڈرائیور، دو بائیک پر سوار افراد کی موت ہوئی ہے۔Three killed, 1 injured in Road Accidents in Hardoi

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کہرے کی وجہ سے ملاواں کوتوالی علاقے میں ضلع سیتا پور واقع ڈالمیا شوگر مل سے تین ٹینکر ایتھنال بھر کر گجرات کے جام نگر جارہے تھے۔ تینوں ٹینکر ایک دوسرے کے پیچھے چل رہے تھے۔ اس درمیان سنڈیلہ روڈ پر گوسوا نگر پل کے نزدیک دیر رات آگے پیچھے چل رہے دو ٹینکر ٹکرا گئے۔ اس سے ڈڑائیور چینارام(27) کی موت ہوگئی۔جبکہ دوسرے ٹینکر کے ڈرائیور دوست محمد بال بال بچ گئے۔

وہیں دوسرا حادثہ ارول تھانہ علاقے کے محمد پور گاؤں باشندہ سشیل تیواری ولد سکھدیو تیواری پیر کو کسی کام سے ہردوئی گئے تھے۔ دیر رات واپسی میں ہرپال پور تھانہ علاقے کے شیکھا پور نگریا گاؤں کے نزدیک ان کی موٹر سائیکل پل کی ریلنگ سے ٹکرائی گئی جس میں ششیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

وہیں اسی تھانہ علاقے کے کمہارن پوروا گاؤں باشند رام ورن ولد رامیشور موٹر سائیکل سے کام کرنے کے لئے جارہا تھا۔ کہ راستے میں کھدی پور راجا صاحب گاؤں کے نزدیک ان کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ببول کے درخت سے ٹکرا گئی۔ جس سے رام ورن زخمی ہوگئے اور بیٹے راہل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ چوتھا حادثہ شاہ آباد تھانہ علاقے میں آج صبح پیش آیا جہاں کہرے کی وجہ سے ایک گاڑی سڑک کے ڈیوائیڈر پر چڑھ کر پلٹ گئی۔ جس میں گاڑی ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Road Accident تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چودہ مسافر زخمی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.