پولیس نے بتایا کہ سورئی گاؤں سے نکلی روہنی ندمی میں آج ایک ہی کنبہ کے تین بچوں کی ندی میں نہاتے وقت ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔ نہاتے وقت امت (10) ولد سنیل ریکوار اور روی (07) ولد گوکل ریکوار ندی میں نہاتے ہوئے گہرائی میں چلے گئے اور ڈوبنے لگے انہیں ڈوبتا دیکھ کر ان کا تیسرا چچازاد بھائی مان (07) ولد راکیش ریکوار بھی انہیں بچانے کے لئے ندی میں کود گیا اور وہ بھی ڈوب گیا۔
یہ سب دیکھ رہے ایک بچے نے اس کی اطلاع ان کے گھر والوں کو دی، اطلاع ملتے ہی گھر کے لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو خبر دی۔ جس پر پولیس نے جاکر تینوں بچوں کی لاشیں ندی سے نکلوا کر اپنے قبضہ میں لیں اور کارروائی شروع کر دی ہے۔ مرنے والے تینوں بچے تین بھائیوں سنیل، گوکل اور راکیش کی اکلوتی اولاد تھے۔