جس کے مطابق مستحقین افراد کو حکومت کے ذریعے چلائی جانے والی انفرادی اسکیموں کا فائدہ مل سکے۔ رواں مالی برس میں شہری علاقوں میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے 266 مستحقین کو ضعیفی پنشن کی منظوری دی گئی ہے، جس کی فہرست ڈی ایم کے دفتر سے عام شہریوں کو بھیجی جارہی ہیں۔
متعلقہ مستحقین فہرست میں اپنا نام دیکھ سکتے ہیں۔ اس ضمن میں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے غیر مستحق افراد کے سلسلے میں رائے بھی طلب کی گئی ہے، اگر غیر مستحق شخص کے ذریعہ پنشن وصول کی گئی ہے تو، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کو جانکاری دے سکتے ہیں تاکہ پیشگی کارروائی کی جاسکے۔