علی گڑھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جولائی ماہ میں اب تک 142 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
تازہ معاملوں کی 25 مثبت رپورٹ میں 16 مرد اور 9 خواتین ہیں، جس میں سب سے کم عمر ایک سالہ بچہ اور سب سے زیادہ عمر 59 سالہ خاتون شامل ہیں، جو علی گڑھ کے مختلف رہائشی علاقوں سے ہیں۔
علی گڑھ میں کورونا وائرس کے 25 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ چندر بھوشن سنگھ نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ رہیں، ضرورت پر ہی گھر سے باہر نکلیں۔
وہیں علی گڑھ میں آج صبح 11 بجے تک کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 634 تک جا پہنچی ہے جس میں 24 اموات ہو چکی ہیں۔