ETV Bharat / state

Haj 2023 اترپردیش سے اب تک کل 23847 عازمین حج سعودی عرب روانہ

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 3:05 PM IST

اعظم گڑھ ضلع سے 133، غازی پور سے 91 عازمین حج کیلئے روانہ ہوئے۔ اس پروازمیں ایک خادم الحجاج محمد احسان الرحمن گونڈہ کے عازمین حج کی سہولت کے لیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے اب تک 11983 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

اترپردیش سے اب تک کل 23847 عازمین حج سعودی عرب روانہ

لکھنؤ: یہ اطلاع اتر پردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری/ایگزیکٹیو آفیسر ایس پی تیواری نے بتایا کہ حج 2023 کے لیے لکھنؤ روانگی مرکز سے اڑتالیسویں فلائٹ نمبر SV 3867 آج 09 جون 2023 کو صبح 11.35 بجے 262 عازمین حج کو لے کر چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بحفاظت جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔اس پرواز سے 137 مرد اور 125 خواتین روانہ ہوئیں۔

ایس پی تیواری نے بتایا کہ اعظم گڑھ ضلع سے 133، غازی پور سے 91 عازمین حج کیلئے گئے ہیں۔اس پرواز میں ایک خادم الحجاج محمد احسان الرحمن گونڈہ کے عازمین حج کی سہولت کے لیے گئے ہیں۔ لکھنؤ سے اب تک 11983 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش سے اب تک کل 23847 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:Students Should Learn The Arabic Language:طلبہ عربی زبان پرعبورحا صل کریں:مولانا حسن اکبر

ایس پی تیواری نے بتایا کہ مشرقی اترپردیش کے عازمین حج لکھنؤ انبارگیشن پوائنٹ سے جدہ روانہ ہورہے ہیں، چو نکہ اس سے قبل مشرقی اترپردیش کے عازمین نے وارانسی کو انبارگیشن پوائنٹ منتخب کیا تھا۔ لیکن گو فرسٹ ایئر لائن کی سروس بند ہونے کی وجہ سے حج کمیٹی آف انڈیا نے فیصلہ کیا کہ مشرقی اترپردیش کے عازمین حج جنہوں نے بنارس کو انبارگیشن پوائنٹ منتخب کیا ہے ان کو لکھنؤ سے پرواز کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.