ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 22 مثبت کیسز ملے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں تشویش ہے۔
آج 2104 سے زائد افراد کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں 22 مثبت کیس پائے گئے اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔ راحت کی بات یہ بھی ہے کہ آج 39 مثبت مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 335 رہ گئی۔
مظفر نگر میں اب تک 60 سے زائد کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ نئے مریضوں میں کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 5490 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔