ETV Bharat / state

اعظم خاں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری - سماجوادی پارٹی'

ریاست اتر پردیش کے رامپور پارلیمانی حلقے کے رکن و سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اعظم خان کے خلاف مقدموں کی جانچ کے لیے ان کی ہی پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔

اعظم خاں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری
author img

By

Published : Jul 20, 2019, 8:29 PM IST

Updated : Jul 20, 2019, 10:34 PM IST

پارٹی کی یہ جانچ کمیٹی 21 اراکین پر مشتمل ہے، جو اعظم خان دائر مقدمات کی جانچ کرے گی۔

اعظم خاں کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری

سماج وادی پارٹی کے یہ اراکین جسیے ہی قافلے کی شکل میں رامپور پہنچے کانگریس پارٹی کے اراکین نے ان کے خلاف نعرے بازی بلند کی۔

سماج وادی پارٹی کے رہنماؤں کا الزام ہے کہ مودی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں متنازعہ بیانوں کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔

ان پر مقدمے درج ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے، تاحال اعظم خان پر 26 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے اعظم خاں کا نام زمین مافیا کی لسٹ میں شامل کرنے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے ہائی کمان اور اعلیٰ عہدیداران بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔

یوتھ کانگریس کے ضلع صدر فیصل خاں لالا کی صدارت میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے میں مظارین نے سماجوادی کے اراکین کی کمیٹی سے بلا تفریق جانچ کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیصل خاں لالہ نے کہا وہ آج سماجی کی اس ٹیم کو کسانوں کی جانب سے اپنا ایک خط دینے آئے تھے جس کو انہوں نے نہیں لیا۔

اس سے اس بات کا خدشہ ہوتا ہے کہ سماجوادی کی یہ کمیٹی اعظم خان کو کلین چٹ دے دیگی اور مظلوم انصاف سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کہ وہ زمین مافیا اعظم خان کو سخت سے سخت سزا دے۔

Intro:21 اراکین پر مشتمل سماجوادی پارٹی کے ممبران اسمبلی اور ایم ایل سیز کی ٹیم رامپور پہنچ چکی ہے۔ جہاں اس کو رکن پارلیمنٹ آعظم خاں پر دائر ہو رہے پے درپے مقدموں کی کرنا ہے جانچ۔ ٹیم کو گاندھی سمادھی پر کانگریس کارکنان کی زبردست مخالفت کا سامنا۔ کانگریس مظاہرین نے آعظم خاں کے خلاف کی نعرے بازی۔ کہا زمین مافیا آعظم خاں چور ہے، کسانوں کی زمینیں واپس دو۔۔

Body:وی او۔۱
ریاست اترپردیش کے رامپور میں ان دنوں سیاست کافی گرمائی ہوئی ہے۔ مودی حکومت کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان آعظم خاں جو اپنے متنازعہ بیانوں کو لیکر بھی ہمیشہ سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ آج کل ان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ ان پر پے درپے مقدمے دائر ہونے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ آج کے دن تک آعظم خان پر کل 26 مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے آعظم خاں کا نام زمین مافیا کی لسٹ میں شامل کرنے کے بعد سے سماجوادی پارٹی کے ہائی کمان اور اعلیٰ عہدیداران بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے 21 اراکین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیکر آعظم خاں پر دائر ہو رہے پے درپے مقدموں کی جانچ کے لئے رامپور روانہ کر دیا ہے۔
یہ ٹیم آج جیسے ہی رامپور کے گاندھی سمادھی پہنچی تو وہاں پہلے سے موجود کانگریسی کارکنان نے ان کی گاڑیوں کو روک کر آعظم خاں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ یوتھ کانگریس کے ضلع صدر فیصل خاں لالا کی صدارت میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرے میں مظارین نے سماجوادی کے اراکین کی کمیٹی سے بلا تفریق جانچ کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرت ہوئے فیصل خاں لالہ نے کہا وہ آج سماجی کی اس ٹیم کو کسانوں کی جانب سے اپنا ایک خط دینے آئے تھے جس کو انہوں نے نہیں لیا۔ اس سے اس بات خدشہ ہوتا ہے کہ سماجوادی کی یہ کمیٹی آعظم خاں کو کلین چٹ دے دیگی اور مظلوم انصاف سے محروم رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کہ وہ زمین مافیا آعظم خاں کو سخت سے سخت سزا دے۔
بائٹ: فیصل خاں لالہ، ضلع صدر یوتھ ونگ کانگریس
وی او۔۲
غور طلب ہے کہ رکن پارلیمان آعظم خاں پر محمد علی جوہر یونیورسٹی اور رامپور پبلک اسکول کے لئے کسانوں کی زمینیں زبردستی قبضہ کرنے کے الزامات ہیں۔ اس کو لیکر اب تک آعظم خاں پر کل 26 مقدمے دائر ہو چکے ہیں۔

Conclusion:اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ سماجوادی پارٹی کے ممبران اسمبلی اور ایم ایل سیز پر مشتمل 21 اراکین کی یہ کمیٹی اپنی جانچ کس سمت بٹھاتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated : Jul 20, 2019, 10:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.